کویت سٹی: عیدالاضحی کے موقع پر کویت نے ملازمین کے لیے چھ دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی کابینہ نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں بڑی عید منانے کے لیے 27 جون بروز منگل یومِ عرفات سے 2 جولائی بروز اتوار تک 6 دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔
تمام ادارے اور وزارتیں 3جولائی بروز پیر سے دوبارہ کام شروع کریں گے، واضح رہے کہ مصر کے قومی ادارہ فلکیاتی تحقیق کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔