اسلام آباد: حکومت نے 2024-23 کے بجٹ میں ڈالر باہر لے جانے کیلیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
بجٹ دستاویز کے مطابق ڈالر میں ادائیگیاں کرنے پر ٹیکس ایک سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آف شور ڈیجٹیل خدمات پر ٹیکس دس سے بڑھا کر15فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔