لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے، فائل فوٹو
لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے، فائل فوٹو

علی محمد خان رہائی کے بعد پھر گرفتار

مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی محمد خان کو رہائی کے بعد پھر گرفتارکرلیا گیا۔

مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پرعلی محمد خان کو رہا کیا گیا تو اینٹی کرپشن مردان نے انھیں دبارہ دھر لیا۔

آج مردان پولیس نے علی محمد خان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ جسمانی ریماںڈ کی استدعا کی لیکن جج عبیداللہ شاہ نے کیس سے علی محمد خان کا نام خارج کرکے رہائی کا حکم دیا۔

اے ٹی سی جج نے فیصلے میں لکھا کہ علی محمد خان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں کافی وقت رہے جبکہ وہ مقدمے میں براہ راست نامزد بھی نہیں ہیں اور ناہی توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اس لیے اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انھیں رہا کیا جائے۔

عدالتی حکم کے بعد رہائی ملنے پر علی محمد خان کو مردان میں انٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ سے تھری ایم او کیس میں ضمانت ملنے پرعلی محمد خان کو پشاور سنٹرل جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ پشاور سینٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی مردان پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا۔