طوفان سے کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سب سے زیادہ متاثر ہو گی، فائل فوٹو
طوفان سے کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سب سے زیادہ متاثر ہو گی، فائل فوٹو

طوفان بائپر جوائے میں شدت، پاکستانی ساحل کو خطرہ، وارننگ جاری

کراچی (امت نیوز) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار، جس کے باعث 13 جون کی رات سے سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 12 گھنٹوں سے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا، طوفان کراچی کے جنوب سے 1120 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 130 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

عالمی ماڈلز طوفان کے ٹریک پر بے یقینی کا شکار ہیں، کچھ ماڈلز طوفان کا رخ عمان اور پاکستان کے مغربی ساحلی علاقوں کی جانب دکھا رہے ہیں، کچھ ماڈلز اس کا رخ بھارتی گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب دکھا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 12 جون سے سمندری طوفان کی موجودگی تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کا پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں،سائیکلون وارننگ سینٹر طوفان کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔