ترین سے ملاقات ہوئی نہ آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید

پشاور( امت نیوز) سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔ایک انٹرویومیں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ جہانگیرترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔