کراچی (امت نیوز) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے حال میں دودھ کی قیمت میں جو اضافہ کیا تھا اُسے واپس لے لیا ہے۔ ڈیرفارمز کے مطابق دودھ کی قیمت میں 10 روپے کمی کی ہے جس کے بعد دودھ کی موجودہ قیمت 210 روپے ہوگئی ہے۔
دودھ کی قیمتوں پر ڈیری فارمرز کا موقف دودھ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے اب کمشنر کراچی فوری طور پر نٹیفکیشن جاری کریں pic.twitter.com/j5qq7m2nCK
— Dairy & Cattle Farmers Association (DCFA) Pakistan (@DCFAPakistan) June 9, 2023
یکم جون کو ڈیری فارمرز نے تازہ دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد کراچی کے بعض مقامات پر دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 180 روپے مقرر کر رکھی ہے، اس کے باوجود شہر میں دودھ 210 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔