لاہور(امت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میرا الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سپورٹس نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ موقع ملا تو اس میں صلاحیتیں دکھاونگا،ایم پی اے اور ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،کرکٹ میں پسند نا پسند شروع سے چلتی آرہی ہے کرکٹر کو اس وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی اچھا ہے تو وہ زیادہ دیر تک دور نہیں رہ سکتا،حکومتی سطح پر ہم مختلف کھیلوں کو فروغ دے رہے ہے، اب ہمیں نچلی سطح پر ایسے لوگ چاہیے جو کھیلوں کو فروغ دیں ، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہم سب کو مل کر ذمہ داری لینی ہوگی، جب ملک کی بات آتی ہے تو حکومتیں کچھ نہیں ہوتیں، جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تب کلب کرکٹ میں سہولیات نہیں تھیں، ڈی ایچ اے نے کلب کرکٹرز کو بہترین سہولیات دی ہیں۔
دوسری طرف سلمان بٹ نے کہا کہ ہم خواتین کو ایک ایسا ماحول دینا چاہتا ہے جہاں وہ آکر کرکٹ کھیل سکیں، ہم تمام ایج گروپ کی لڑکیوں کو کیمپ میں بلائیں گے،2 سے 9 جولائی تک غنی انسٹیٹیوٹمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں، اگر ہم ٹی ٹین کا کھلاڑی اٹھا کر ٹیسٹ میں رکھ لیں تو سلیکشن پر سوالات اٹھتے ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ میں جو کھلاڑی جس فارمیٹ میں پرفارم کررہا ہے اسکو وہاں موقع دیں،آئی پی ایل میں سات لوکل اور چار پروفیشنلز کھلاڑی کھیلتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں گیارہ ہی پروفیشنلز ہوتے ہیں اس لئے بھارت مشکلات میں ہے،کرکٹ کے تمام فارمیٹ کی بنیاد ٹیسٹ کرکٹ ہے،ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ رکھنے والا ہر فارمیٹ میں کامیاب رہتا ہے،بڑے فارمیٹ کو چھوڑ کر چھوٹے فارمیٹ میں جانے والا کھلاڑی اپنے ساتھ زیادتی کرتا ہے،ویسٹ انڈیز نے چھوٹے طرز کی کرکٹ کو ترجیح دی آج وہ ون ڈے ورلڈ کپ کا کوالیفائینگ راونڈ کھیل رہے ہیں،ہمیں اپنی ترجیحات میں ٹیسٹ کرکٹ کو شامل کرنا ہوگا۔