اسلام آباد (امت نیوز) امریکی سفارتخانے کی درخواست پر9 مئی کے پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث گرفتار معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پررسائی کی منظوری دی، جس کے بعد امریکی قونصلیٹ کے نمائندوں نے جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے ملاقات کی۔
آدھاگھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں رہائی سے متعلق قانونی پہلوئوں کاجائزہ لیاگیا۔قبل ازیں وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بھی خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست کا ذکر کیا تھا۔ خدیجہ شاہ دوہری شہریت رکھتی ہیں اور وہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔