پنجاب حکومت کا صوبے سے فوج کی واپسی کا فیصلہ

لاہور (امت نیوز)  پنجاب سے فوج کی واپسی سے متعلق صوبائی حکومت آج وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وفاقی حکومت کومراسلے کے ذریعے فوج کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کنٹرول ہونے پرفوج کوواپس بھجوایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے 10 مئی کو آرٹیکل 245کے تحت فوج طلب کی تھی، پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو بلوایا گیا تھا۔ فوج کی 10 کمپنیز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی تھیں۔