اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کے لوگو والے غبارے کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی کی اطلاع پر بھارتی فورسز کی نیندیں اُڑ گئیں ۔
تٖفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارے کی شکل کا غبارہ مقبوضہ کشمیر کےعلاقے کٹھوعہ میں ہفتہ کی صبح ملا جس کی اطلاع پر بھارتی سیکیورٹی حکام دوڑیں لگ گئیں ، غبارے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا لوگو بنا ہوا تھا، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے غبارے کو قبضے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos