اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی(اُمت نیوز)پاکستان کے معمر ترین اولمپئین ظفر احمد خان طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
14 دسمبر 1929 کو پیدا ہونے والے ہاکی کے کھلاڑی ظفر احمد خان 1964 ٹوکیو میں منعقدہ کے سمر اولمپک میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے اور پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرتے تھے۔
اولمپیئن ظفر احمد خان کی نماز جنازہ اتوار بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے اولمپیئن ظفر احمد خان کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔