لاہور اور اسلام آباد میں موسم کی خرابی،فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی متاثرہ پروازوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حدنگاہ اس وقت پانچ ہزار میٹر سے بھی کم ہوگئی ہے ،دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائیٹ آئی اے فلائیٹ 262 کا رخ ملتان ایئر پورٹ کی جانب موڑا گیا،دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 233کارخ بھی ملتان ایئر پورٹ کی جانب موڑا گیا،ٹورونٹو سے لاہور انے والی فلائٹ پی ائی اے798 کواسلام آباد بھیجا گیا۔ریاض سے پشاور انے والی فلائٹ پی کے728 کارخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کرگئی۔کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 9پی846 کارخ اسلام آباد موڑا گیا،ابوظبی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ پی کے262 کارخ ملتان موڑا گیا۔ابوظبی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 324 کا رخ ملتان موڑا گیا،جدہ سے لاہور انے والی فلائٹ پی ائی اے760کارخ ملتان کی طرف موڑا گیا۔لاہور سے مدینہ جانے والی فلائٹ پی کے747 تین گھنٹے 20منٹ تاخیرکا شکار ہوئی ،دبئی سے لاہور آنے والی فلائٹ اتحاد ائرویز243کوملتان بھیجاگیا،لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ائرویز 244تین گھنٹے5منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ۔کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ پی ائی اے406 پینتیس منٹ تاخیر کاشکار ہوئی ، لاہور سے جدہ جانے والی سیرین ائر کی پرواز 821آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ۔ شارجہ سے لاہور آنے والی فلائٹ پی کے186کا رخ فیصل آباد کی طرف موڑا گیا،کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی846کا رخ اسلام آباد موڑا گیا جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی847 دو گھنٹے 25منٹ تاخیر کاشکار ہوئی ۔