پشاور،بکتربند گاڑی پر لاش رکھ کر گھمانے پر ایس ایچ او معطل

پشاور(اُمت نیوز)پولیس کی بکتر بند گاڑی پر شدت پسند کی لاش رکھ گھمانے پر ایس ایچ کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قبل پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کے دوران شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا اور بعد میں بکتربند پر رسیوں سے لاش باندھ کر لائی گئی تھی۔
کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور پولیس نے تھانا متنی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور معاملے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
انکوائری آفیسر ایس پی صدر کو مقرر کیا گیا ہے۔