دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے، فائل فوٹو
دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے، فائل فوٹو

اربوں کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے پر عظمیٰ خان پر مقدمہ درج

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کیخلاف اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کاکہناہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں کی زمین صرف 13کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمیٰ کیخلاف لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پرخریدنے کا الزام ہے،زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021 میں خریدی گئی۔

رجمان کامزیدکہناہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے شوہر احد مجید سے مل کر جعلی انتقالات کروائے،غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی،دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے،رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا،اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا، ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔

ترجمان نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی،زمین مالکان نے ڈاکٹر عظمیٰ وغیرہ کے خلاف مقامی تھانے میں زبردستی زمین خریدنے کی شکایات درج کروائیں،کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں،دھوکہ دہی سے خریدی گئی زمین کا بعد ازاں غیر قانونی طور پر قبضہ لیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہاکہ دھوکہ دہی میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا،کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔