سرکاری دستاویزات میں ایک ہزار 661  ہسپتال ، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت موجود ہیں۔ فائل فوٹو
سرکاری دستاویزات میں ایک ہزار 661  ہسپتال ، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت موجود ہیں۔ فائل فوٹو

بلوچستان میں 250 سرکاری بھوت ہسپتالوں کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان میں 250 ایسے سرکاری بھوت ہسپتالوں کا انکشاف ہوا ہے جو صرف کاغذوں میں موجود ہیں، زمین پر ایک اینٹ نہیں رکھی گئی۔

بلوچستان میں محکمہ صحت کی سرکاری دستاویزات میں ایک ہزار 661  ہسپتال ، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت موجود ہیں۔

مگر حیرت انگیز طور پر 257 طبی مراکز سرے سے بنائے ہی نہیں گئے بلکہ صرف کاغذات تک محدود ہیں جبکہ 656 طبی مراکز ایسے ہیں جن میں سہولیات بس نام کی ہی ہیں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔