ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کی، فائل فوٹو
ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کی، فائل فوٹو

سمندری طوفان دوران جہاز کراچی میں نہیں اتریں گے

کراچی:  شہر قائد کراچی میں ممکنہ  سمندری  طوفان اور موسلادھاربارشوں کے دوران پروازوں کو کہاں موڑا جائے گا، پی آئی اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی آئی اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ائیرپورٹ کی جانب موڑا جائےگا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں 13 سے 17 جون تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ کراچی میں 13 سے 16 جون تک بارشوں کا امکان ہے۔