مریم نواز یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی،فائل فوٹو
مریم نواز یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی،فائل فوٹو

مسلم لیگ نون آج ملتان میں سیاسی شو کرے گی

مسلم لیگ نون آج ملتان میں سیاسی شو کرے گی، مختلف شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج شجاع آباد جائیں گی جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی، سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزیدکہناتھا کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میدیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے،شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کریں گے۔