پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو
پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی میں کل گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم رہنے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے باعث ماہرین صحت نے لوگوں کو خاص احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔