کراچی: میئر کراچی کا الیکشن 15 جون کو ہوگا، پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر افراد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
کون کرے گا شہر قائد پر حکمرانی، میئر کراچی کے الیکشن میں چند دن باقی رہ گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی اہم عہدے پر اپنا اپنا امیدوار لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
میئر اور ڈپٹی کے انتخابات میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے میئر بیرسٹر مرتضی وہاب اور ان کے کورنگ امیدوار نجمی عالم کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔
میئر کراچی کیلیے جماعت اسلامی کے امیوار حافظ نعیم الرحمان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبداللہ مراد اور جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ، قاضی صدرالدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔