لندن: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیپمئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، ٹریوس ھیڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن آسٹریلیا نے جیت لیا، فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 234 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔ویرات کوہلی محض 49 اور راجنکیارہانے 46 رنز بنا سکے، آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے 4 اور سکاٹ بولیند نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلیے 444 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بھارتی ٹیم محض 234 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
“𝐀𝐮𝐬𝐬𝐢𝐞, 𝐀𝐮𝐬𝐬𝐢𝐞, 𝐀𝐮𝐬𝐬𝐢𝐞, 𝐎𝐢 𝐎𝐢 𝐎𝐢”
Australia are WORLD TEST CHAMPIONS ✌️ pic.twitter.com/fKgf0yCtBf
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 11, 2023
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سینچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یسٹ میچ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کے لیے 444 رنز کا ہدف رکھا، بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی آساٹریلوی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور 234 رنز بناکر ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو 209 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
واضح رہے کہ 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی۔