لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کاکہناہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جوکردار ہے اسے سزا ملنی چاہیے ،پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو مکمل سچ بتاناہوگا۔
جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس سے سروکار ہے کہ وقت مقررہ پر الیکشن ہوں،جن سے زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جوکردار ہے اسے سزا ملنی چاہیے ،پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو مکمل سچ بتاناہوگا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عدلیہ، ارشد شریف شہید کی والدہ کی آواز سنے،قتل قتل ہے، قاتل قاتل ہے، جرم سب کیلیے ایک جیسا ہے،جو جو قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ حقیقت بیان نہ کی گئی تو ملک نہیں چلے گا،دہشتگرد کو دہشتگرد، سیاستدان کو سیاستدان کہیں۔