(امت نیوز ) ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انرجی اخراجات کو کم کرنے کیلئے روس سے سستا تیل منگوانے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے گزشتہ برس کیا تھا اور تمام طر مراحل کے بعد اب روسی تیل لے کر جہاز کراچی کی بندر گاہ پہنچ گیا، پیور پوائنٹ نامی جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے ،جہاز کو او پی ٹو پر لایا گیا ہے ، سمندری طوفان سے پہلے جہاز کو برتھ کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے متوسط طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سلیبز بنائی تھیں ، جس میں موٹر سائیکل سواروں کو اصل قیمت سے 100 روپے سستا پٹرول فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس سکیم پر عملدرآمد نہ ہوسکا البتہ اب پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ روس سے سستا پٹرول پاکستان پہنچنے پر اس سکیم پر عمل شروع کیا جا سکتا ہے ۔