کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمندری طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی کے حوالے سےمیٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے الرٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پرپیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیے۔کراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سی اے اے کے شعبہ ائرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا۔ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے یا کسی مضبوط چیز سے باندھا جائے۔رن ویز اور ٹارمک ایریا کے اس پاس اشیا کو تصادم کے خدشے کا باعث محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔
گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوں کے دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے۔جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں۔ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی فعالیت کو یقینی بنائیں۔
بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے والی ٹیم تیار رہے۔بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاوممکن بنایا جائے۔رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔فالومی وینز کو کسی بھی ہنگامی حالات کے لئے متحرک رکھاجائے۔