ملتان(امت نیوز)ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازنےشجاع آبادمیں یوتھ کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہاہے شجاع آباد والو آپ کی محبت کا شکریہ، شجاع آباد کے عوام کومیرا سلام ،میں پہلی بار شجاع آبادآئی ہوں،نواز شریف سات بارشجاع آبادآئے تھے،12اکتوبر 1999کو بھی نواز شریف شجاع آباد آئے تھے،جب پرویزمشرف نےشبخون مارا نواز شریف اس وقت شجاع آباد میں تھے، جب نواز شریف سے حکومت چھینی گئی وہ شجاع آباد میں تھے،جلسے میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے،نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،نوازشریف کو دوبار عمر قید اور جلاوطنی ہوئی،کیا نواز شریف نے ایک بار بھی کہا ا ملاک جلا دو،جو ملک بناتاہے وہ کیسےجلاسکتا ہے،جس نے اس ملک کی تعمیرکی اسے اس ملک کا درد ہو گا،بڑی دفعہ ظلم کا سامنا کیا مگر جلائو گھیرائو کی ترغیب کبھی نہیں دی،درد تو اس کو ہوگا جو ملک کا بیٹا ہوگا،جن ہاتھوں نے ایکسپریس ویز بنائے ، کیا وہ جلائو گھیرائو کرسکتے ہیں،جن ہاتھوں سے میٹرو بس بنائی کیا ان ہاتھوں سےمیٹرو جلا سکتے ہیں،ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کامقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک توڑنے والوں کے ہاتھ توڑ دینگے،اس کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، شہدا کے مجسموں کو جلایا،ایک شخص کو اقتدارکے جانے کااتنا صدمہ ہوا ملک کو ہی آگ لگا دی،جس نے شہدا کی بے حرمتی کی پاکستانی قوم اسے نہیں چھوڑے گی،جنہوں نے شہدا کی تذلیل کی،ان سےکوئی رعایت نہیں ہوگی،9مئی کے واقعات کےذمہ دار کسی رعایت کےمستحق نہیں،لیڈر اپنے سینے پر مشکلات برداشت کرتےہیں، کارکنوں پر کوئی آنچ نہیں آنےدیتے ،منصوبے کاماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے،یہ کسی رحم کے مستحق نہیں،ماسٹر مائنڈ کہتا ہے کارکنوں نےکردیا۔ انہوں مزید کہا کہ مجھے علم نہیں،ملک سےدہشتگردی ختم کرنےوالا کیا دہشتگردی کرسکتا ہے،اس نےتکبر میں دو دعوے کئے ، کہتا تھا ان کو رلائوں گا،ن لیگ کو رلانے والےخوددھاڑیں مار مار کررو رہے ہیں، ملک کو غیرمحفوظ بنانے والے سب سے بڑےفتنہ تم ہو،اس نےنوجوانوں کامستقبل چھین کر ان کے ہاتھ میں پٹرول بم پکڑا دئیے، نوجوانوں سےکتابیں چھین کر ماچس پکڑا دی،فوج کیخلاف بغاوت کیلئے نکلا تھا مگر آج ملاقات کی بھیک مانگ رہا ہے،ن لیگ توڑنے والے کی جماعت اب اتنی رہ گئی کہ چنگ چی میں پوری آجائےگی۔
انہوں مزید کہا کہ یہ اپنی جماعت میں امیدوار بھی خود اور ووٹربھی خود ہے، جو کہتا تھا 26سال کی محنت سےپارٹی بنائی ، 26منٹ میں کرچی کرچی ہوگئی،اس نے 9 مئی کوسمجھا فوج کو جھکا لے گا مگر چال الٹی پڑ گئی،اب یو ٹیوب پر بیٹھ کر مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے،جس جہاز سے یہ جماعت آئی تھی اسی پر واپس چلی گئی،اس کو اب کوئی ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا،تکبر اور غرور کا سر نیچا ہوتا ہے، آج خدا یاد ا ٓرہا ہے،یہ فتنہ اب دفن ہوگیا ہے،تباہی کا باب بند،اب ترقی کا سفرشروع ہوگا،جب نواز شریف واپس آئے گا تو ملک ٹیک آف کرے گا۔ہم نے بہترین بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونےسےبچالیا ، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوا لیکن عوام کو ریلیف دیا،(ن) لیگ کیوں نہیں ٹوٹی کیونکہ حقیقی سیاسی جماعت ہے۔