میاں چنوں(امت نیوز) زہریلی جڑی بوٹی کھانے سے 9 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں میں 124 پندرہ ایل میں پیش آیا جہاں زہریلی جڑی بوٹی کھانے سے 9 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت خراب ہوگئی، متاثرین کو دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق کہ بچوں نے ٹیوب ویل میں نہانے کے بعد جڑی بوٹی پر لگی زہریلی چیز (ہرنولی) کو ڈرائی فروٹ سمجھ کر کھا لیا اور گھر بھی لے آئے جہاں گھر والوں نے بھی وہ جڑی بوٹی کھا لی۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کا علاج جاری ہے جنکی حالت بہتر ہے، اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی بھی ہسپتال پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کو بہتر سہولیات دی جائیں۔