میرپورخاص(بیورورپورٹ) پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سازشیں جنم لے رہی ہیں، مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑوایا جا رہا ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کروائی جا رہی ہے، قادیانیوں نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور انہوں نے زبردستی مسلمانوں کوقادیانی بنانا شروع کر دیا ہے، جس کی ہم تمام مکاتب فکر کےعلماء و مشائخ بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تمام مکاتب فکر پر مشتمل متحدہ علماء بورڈ تشکیل دے کر قادیانیت اور فرقہ واریت کا سدباب کرے ۔
ان خیالات کا اظہارعلماء و مشائخ کونسل میر پور خاص کے ضلعی صدر مولانا محمد اویس، فرحان بابر، عرفان اللہ مہر اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں تمام مسالک اپنے اپنے مکاتب فکر کے مطابق آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرتے ہیں اور اپنے تہوار مناتے ہیں جبکہ پاکستان کے آئین میں غیر مسلموں کو بھی مکمل حقوق حاصل ہیں اور وہ اپنی عبادت گاہوں میں آزادی سے درس وتدریس سر انجام دے رہے ہیں۔
انہون نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی گئی تھی، جس میں نا حق قتل و غارت کے واقعات ہوئے اور فسادات نے جنم لیا، گزشتہ دنوں بیرونی سازش کے زریعے ملک میں خاک و خون میں نہلانے کیلئے متعدد واقعات کروائے گئے،پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سازشیں جنم لے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑی ایمان کی دولت ہے،دوسری جانب قادیانیوں نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور وہ مسلمانوں سے قرآن پاک کی بےحرمتی کروا رہے ہیں اور رسول پاکؐ، اہلیبیت،صحابہ کرامؓ کی شان اقدس میں بے ادبی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس کی علماء و مشائخ بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا عہد کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تمام مکاتب فکر پر مشتمل متحدہ علماء بورڈ تشکیل دے کر قادیانیت اور فرقہ واریت کا سدباب کرے۔