عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ،فائل فوٹو
عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ،فائل فوٹو

9مئی واقعات، بیرون ملک مقیم صحافیوں سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر بیرون ملک مقیم چارافراد کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیاہے ، جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سیدحیدر رضامہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیاہے ۔

مقدمے میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ان چار افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔