کراچی :وزیر محنت سندھ سعید غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سے ملا ہوں اور اُن ارکان سے حمایت مانگی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس کا اعتراف کرتا ہوں اور ہم پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ ہم کیوں پی ٹی آئی ارکان سے نہیں مل سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی یوسی چیئرمین سے التجا کریں گے ووٹ دیں، ووٹ دیں گے تو اُن کی مہربانی اور نہ دیں تو اُن کا فیصلہ، جس دن الیکشن ہو اُس دن این آئی سی وی ڈی کی ٹیم تیار رکھیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی اب سپریم کورٹ جا رہی ہے، اگر یہ بندیال کے پاس چلے گئے تو شاید ان کو ریلیف مل جائے۔
میئر کے لیے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم کراچی کا بیٹا نہیں، میں سعید غنی اور سلمان عبداللہ مراد کراچی میں پیدا ہوئے ہیں۔ حافظ نعیم کے کاغذات چیک کرلیں وہ کہاں پیدا ہوئے ہیں؟ ہمیں پتہ ہے وہ خود کراچی میں پیدا نہیں ہوئے بلکہ حافظ نعیم بتا دیں وہ کراچی میں پیدا ہوئے ہیں؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ شاہراہ قائدین پر جو باتیں کر رہے ہیں، ہم اپنے کردار اور خدمت سے ان چیزوں کی نفی کریں گے۔ اگلے چار سال اور اس سے بھی اگلے چار سال ہم خدمت کریں گے۔