لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑپھوڑ کے مقدمہ میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت 27 جون تک منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی،علیمہ خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے،علیمہ خان نے وکیل رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائرکی۔
علیمہ خان حاضری کیلیے عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت 27 جون تک منظورکرلی اورپولیس کو گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے علیمہ خان کے وکیل کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔