اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کی سماعت کی، سماعت کے دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت مں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں ہیں، وہ مجھے کئی سال سے تنگ کررہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں، مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے۔
جس کے بعد سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شواہد پیش کرتے ہوئے وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھا دیں۔
جس پر پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی، درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کر لیا۔
صندل خٹک کی گرفتاری کے بعد حریم شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’کل جو مجھے گرفتار کروانے عدالت پہنچ تھی آج خود اسی عدالت سے گرفتار ہو گئی۔