فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

کندھ کوٹ، ٹریلر رکشے پرالٹ گیا،6 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ میں اناج منڈی روڈ پر کٹے سے بھرا ٹریلر رکشا کے اوپرالٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 14 مسافر ملبے تلے آگئے۔

اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حاادثے کے دو گھنٹے تک سینکڑوں شہری اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹانے میں مصروف رہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی امدادی سرگرمیاں میں شامل رہیں۔

حاادثے میں خاتوں اور تین بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ دیگر8 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عبداللہ، بشیراں، عرفان اور رشیدا شامل ہیں۔