ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں 3 مسلمان نوجوانوں کے خلاف مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر واٹس ایپ پروفائل لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیم کے رکن امرجیت سُروے کی شکایت پر تینوں مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ مغل بادشاہ کی تصویر بطور واٹس ایپ پروفائل پکچر لگانے پر درج ہوا۔
مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے والے نوجوانوں کے خلاف انتہا پسند ہندو تنظیم کے کہنے پر بھارتی پولیس بھی بے بس نظر آئی۔ بھارتی پولیس نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
رپورٹ کے مطابق 20 سالہ محمد علی نے گزشتہ روز اورنگزیب عالمگیر کی تصویر کو واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے بھارتی شہر لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا۔