اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان 9 مئی کے واقعات کے بعد کی صورتحال اورسامنے آنے والے مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اس کے علاوہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔