اسلام آباد: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبہ پر مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی۔
مذاکراتی کمیٹی ٹی ایل پی کے چار مطالبات کو سنے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سنا جائے گا۔ٹی ایل پی نے جمعہ کو ”پاکستان بچاﺅ“ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا۔
تحریک لبیک پاکستان کے قائد سعد حسین رضوی کی قیادت میں لانگ مارچ تحریک کے مرکزی دفتر ملتان روڈ سے روانہ ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائے گا، قافلہ اس وقت گجرات میں موجود ہے۔