فائل فوٹو
فائل فوٹو

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، مزید 8 خواتین کا جسمانی ریمانڈر منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے گرفتار مزید 8 خواتین کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

شناخت پریڈ کے بعد خواتین ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ خواتین ملزمان کا فوٹو گرامیٹک کروانا ہے، خواتین ملزمان میں ساجدہ، فائزہ، شمائلہ، انیلہ، خالدہ حمید، ماریہ اور دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی اور 8 مزید خواتین کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 46 مرد اور 9 خواتین کی درخواست ضمانت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی، خدیجہ شاہ کے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ، صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا سمیت دیگر وکلاء نے 46 مرد اور 9 خواتین کی درخواست ضمانت پر دلائل دیے۔