کراچی (امت نیوز) پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے نمٹنے کے لیے تعینات کردیے گئے۔ ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، جی او سی حیدر آباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بائیپر جوائے سے نمنٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کردیے گئے۔ پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوئے سے نمٹنے کے لیے روانہ ہو گئے۔
پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔