کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی کے انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے نام سے چلنے والی پرانی وڈیو پر حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان سامنے آگیا ۔اُلٹی گنگا بہ رہی ہے سورج آج نا جانے کہاں سے نکلا ہے کہ میری دو ڈھائی مہینہ پرانی وڈیو پیپلزپارٹی کے سوشل میڈیا سے وائرل کی جا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صاحب کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی حوالہ سے میں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چئیرمینز کو ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ افسوس کہ حامد میر جیسے ماشااللہ صحافی بھی اس جھوٹے پروپیگنڈہ اور میرے سندھ اسمبلی آفس کی پرانی وڈیو کو پھیلانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ افسوس ہے ،فسطائیت عروج پر ہے ڈنڈے اور جھوٹ کے زور پر مئیر کراچی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔