سب کو پتا ہے کون ریکارڈ کرتا ہے، فائل فوٹو
سب کو پتا ہے کون ریکارڈ کرتا ہے، فائل فوٹو

بشریٰ بی بی آج نیب میں پیش نہیں ہوں گی

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کو آج نیب راولپنڈی نے طلب کر رکھا تھا تاہم بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا، وہ خود نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی طلبی کا نوٹس زمان پارک میں وصول کروایا تھا جس میں تفتیش کیلئے نیب میں پیشی اور بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔