دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو
دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو

سمندری طوفان کے اثرات، شہر قائد میں گرد آلود تیز ہوائیں

کراچی: سمندری طوفان پبر جوائے کے اثرات سے ودشہر قائد میں گرد آل تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی بھی شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

بعض مقامات مٹی کا طوفان بھی آیا، ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے بھی تیار ہیں۔

اس سے قبل ائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 گھنٹے کے اسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔