پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لانگ مارچ کیا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا، فائل فوٹو
پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لانگ مارچ کیا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا، فائل فوٹو

سمندری طوفان پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے بھارت سے پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ طوفان بلوچستان کی طرف رخ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ طوفان سے کیٹی بندر، ٹھٹھہ، بدین وغیرہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب کے متاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے کہ اب یہ طوفان آ گیا۔

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا ہے کہ تمام ریسکیو مشنز اور تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، حکومت این ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیٹی بندر سے طوفان بپر جوائے ضرور ٹکرائے گا، اس تمام معاملے کی این ڈی ایم اے مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔