واشنگٹن: شام میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں 22 امریکی فوجی زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر 22 اہلکاروں کو آپریشن کے بعد دور دراز علاقے میں موجود ایک جنگی چوکی سے واپس لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 22 امریکی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے تاہم حادثے کی نوعیت اور وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ دشمن کی فائرنگ کا کوئی دخل نہیں۔10 شدید زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب انھیں بڑے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔