کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے،فائل فوٹو
کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے،فائل فوٹو

سستی ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

پشاور: رعایتی تیل کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد روس سے سستی ایل پی جی کی پہلی کھیپ تورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔

بارڈر ذرائع کے مطابق ایل پی جی کارگو ازبکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ طورخم کی زمینی سرحد سے پاکستان پہنچا۔

ایل پی جی کی کھیپ ازبکستان سے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچی، کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے اور پہلے مرحلے میں روس سےخریدے گئے 110,000 ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔