گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ فائل فوٹو
گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ فائل فوٹو

سمندری طوفان بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا،7 ہلاکتیں

بھارتی گجرات: طاقتور سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ گیا جب کہ تیز رفتار گرد آلود ہواؤں اور سمندری تھپیڑوں سے کم سے کم 7 افراد اپنی جانوں سے پہلے ہی ہاتھ دھو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برق رفتار اور طاقتور سمندری طوفان بائپرجوائے کے آج کسی وقت بھارت اور پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان تھا۔ اس دوران ہوا کی رفتار 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

یہ طوفان بھارتی ریاست گجرات کے شہر مانڈوی کے ساحل سے ٹکراگیا جہاں کم سے کم 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ان میں دو افراد سمندر میں بہہ گئے تھے۔

بحیرہ عرب میں اونچی لہروں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے گجرات کے ساحلی علاقوں کو گھیر لیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں۔ گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔