بائپر جوائےطوفان،ساحلی پٹی سے 5981 خاندان محفوظ مقامات پر منتقل

کراچی (اُمت نیوز)صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ طوفان بائپر جوائے کے کراچی سے ٹکرانے کے خدشے کے پیش نظر ساحلی پٹی سے 5981 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی سے تقریباً410کلومیٹر دور ہے ، جبکہ حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 22260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ،ضلع ٹھٹہ سے 4000 افراد, بدین سے 17320, سجاول سے 4727 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،تحصیل کیٹی بندر سے 3000 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن کے مطابق تحصیل گھوڑا باری سے 1000 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے،تحصیل شہید فاضل راہو سے 14310 اور تحصیل بدین سے 3010 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،تحصیل جاتی سے 1727 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،تحصیل کھارو چھان سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،کیٹی بندر میں 7 اور گھوڑا باری میں 3 ریلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں،شہید فاضل راہو میں 10 اور بدین میں 3 ریلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں ، سجاول کے تحصیل جاتی میں 4 رلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں۔