لاہور(اُمت نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق ایم این اے عبید اللہ شادی خیل، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس اور پرویز رشید سے لاہور میں ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم سردار عباس خان کی مریم نواز شریف اور پرویز رشید سے لاہور میں ملاقات،ان کے ہمراہ نوجوان سیاسی راہنما سردار محمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع چکوال وتلہ گنگ کے قومی وصوبائی امیدواروں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
مریم نواز شریف نے الیکشن میں امیدواروں کی کامیابی کیلئے سردار غلام عباس کو اہم ٹاسک دے دیا ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ضلع چکوال وتلہ گنگ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور چاہنے والوں نے ہمیشہ شیر کے شیروں کو کامیابی دلوائی ہے ۔
میاں محمد نواز شریف پہلے بھی چکوال وتلہ گنگ کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اور اب بھی موقع ملا تو پہلے سے زیادہ ازالہ کریں گے ۔
مریم نواز شریف نے سردار غلام عباس کو مخاطب کر کے کہا کہ الیکشن میں کامیابی شیر کی یقینی ہونی چاہیے ۔