کراچی (اُمت نیوز)سپر اسٹار قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔
سری لنکا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول ابھی جاری ہونا ہے لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا۔
پی ایس ایل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف قومی فاسٹ بولر کا بوجھ کم کرنے کے لیے انہیں سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی سمیت سینیئر پلیئرز کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا تھا، جس میں پاکستان کو بری شکست ہوئی تھی۔