اوکاڑہ ( اُمت نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ شاہبور کی حدود میں نواحی گاؤں 39 فور ایل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔