لاہور: سابق خاتون اول اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائرکردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ متعلقہ عدالت پیش ہو کر عبوری ضمانت لینا چاہتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔