اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افرادکو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مستردکر دی۔
ارشد شریف کے قتل پر سوموٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاگیا، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5افرادکو تحقیقات میں شامل کرنے کی استدعا مستردکر دی،
حکمنامے میں کہا گیاہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے دو رپورٹس کا حوالہ دیا ، خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عبوری تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی، دوسری رپورٹ میں وزارت خارجہ کے اب تک اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔