جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو
جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو

نون لیگ کا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن )نے  پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کاکہنا ہے ن لیگ کے پارٹی انتخابات 16جون کو اسلام آباد میں ہوں گے ،انتخابات میں پہلے سے عہدوں پر موجود شخصیات کے برقرار رہنے کاامکان ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی صدارت شہبازشریف کے پاس رہنے اور بلامقابلہ منتخب ہونے کاامکان  ہے،مریم نواز اور حمزہ شہباز کا بھی اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کاامکان  ہے۔

ذرائع کا مزید کہناہے کہ صدر اور چیف آرگنائزر کے سوا تمام پارٹی عہدوں پر الیکشن کروائے جائیں گے ،پارٹی انتخابات الیکشن کیشن کی ہدایات کے تناظر میں کروائے جارہے ہیں  ۔